24 فروری، 2017، 10:37 AM

امریکہ میں شراب خانہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

امریکہ میں شراب خانہ میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک

امریکی ریاست کنساس کے شراب خانے میں امریکی بحریہ کے ایک اہلکار نے تین ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اوردوکو زخمی کر دیا۔

مہر خبررساں ایجنسی نے ایسوسی ایٹڈ پریس کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ امریکی ریاست کنساس کے شراب خانے میں امریکی بحریہ کے ایک اہلکار نے تین ہندوستانی نژاد امریکی شہریوں پر فائرنگ کر کے ایک شخص کو ہلاک اوردوکو زخمی کر دیا۔فائرنگ کرنے والا 51 سالہ امریکی بحریہ کا اہلکار تھا۔اُس نے پہلے شراب خانے میں موجود ہندوستانیوں کو نفرت انگیز جملے کہے ،انہیں مڈل ایسٹرن کہہ کر مخاطب کیا ، امریکہ سے نکل جانے کو کہا اور پھردو ہندوستانیوں پر فائرنگ کردی جس سے ایک ہلاک ایک زخمی ہوگیا۔
تیسرا ہندوستانی حملہ آور کو روکنے کی کوشش میں زخمی ہوا۔حملہ آور فائرنگ کے بعد موقع سے فرار ہوگیا تاہم کچھ گھنٹے بعد حملہ آور کو میزوری سے گرفتار کرلیا گیا۔

News ID 1870665

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha